ابنا: ہندوستان کي ايرانڈيا کمپني کا طيارہ جو ايک سو تيس مسافروں کو لے کر ابوظہبي سے نئي دہلي جارہا تھا فني مشکلات کي بناپر پير کي صبح پاکستان کے شہر نواب شاہ کے ہوائي اڈے پر اترنے پر مجبور ہوا -
ہندوستان کے محکمہ شہري ہوابازي کے ترجمان نے کہا ہے کہ طيارے کے سبھي مسافر بخيريت ہيں اور طيارے کے پائيلٹ نے فني خرابي کا علم ہوتے ہي پاکستاني حکام سے اجازت لے کر طيارہ نواب شاہ ہوائي اڈے پر اتار ديا -
ہندوستاني طيارے کي ايمرجنسي لينڈنگ کے بعد ائرانڈيا کمپني نے ايک اور طيارہ مسافروں کو لانے کے لئے نواب شارہ روانہ کرديا ۔.......
/169